انسانی ہمدردی ۔پاکستان نے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے افغانستان بھیجنے کی اجازت دیدی

Feb 24, 2022 | 00:18:AM
پاکستان۔افغانستان۔بھارتی امداد۔طورخم۔دفترخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومت پاکستان نے غیر معمولی بنیادوں پر افغانستان کے لئے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے بھیجنے کی اجازت دیدی ۔
ترجمان عاصم افتخار نے کہاکہ حکومت پاکستان نے غیر معمولی بنیادوں پر افغانستان کے لئے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے بھیجنے کی اجازت دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی امداد اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے طورخم تک جانے کی اجازت دی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی آسانی سے ترسیل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ترجمان نے کہاکہ 41 افغان ٹرکوں کی پہلی کھیپ اٹاری واہگہ سے بھارتی گندم کی کھیپ لوڈ کرنے کے بعد واپس طورخم سے افغانستان پہنچے گی ۔امداد میں گندم اور ضروری ادویات شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں۔گندے۔۔بلال شاہ نے ایسا کیا کر دیا۔حریم شاہ کو گندا کہنا پڑ گیا۔ویڈیو وائرل