اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات
کیپشن: اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ بیگم خالدہ ضیا کی طویل علالت کے پیش نظر نائب وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کی خیریت و صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کو وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے دعائیں اور نیک تمنائیں بھی پہنچائیں,انہوں نے بطور وزیرِ اعظم بنگلہ دیش، بیگم خالدہ ضیاء کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر بیگم خالدہ ضیاء کے 2006 میں دورہ پاکستان کی یادیں بھی تازہ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :کچے نوڈلز کھانے والے 13 سالہ حافظ قرآن کی تکلیف دہ موت