تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کیلئے اہم اعلان

 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔فواد چودھری

Apr 24, 2022 | 16:56:PM
تحریک انصاف۔چیف الیکشن کمشنر۔استعفا۔احتجاج۔دفاتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجاکے استعفے کیلئے دباﺅ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
 اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانب داری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، منصوبہ کے تحت ابھی تک منحرف ارکان کی اسمبلی سیٹ ختم نہیں کی جارہی، پی ٹی آئی الیکشن کمشنر کے ر ویے کیخلاف احتجاج کرے گی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو بھی سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام لگا کر ان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔استعفے کا مطالبہ ۔۔چیف الیکشن کمشنر بھی میدان میں آگئے