خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 2 ہشتگرد ہلاک

Sep 23, 2022 | 23:24:PM
خیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2دہشتگرد مارے گئے
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمدہوا،ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگز اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب کارروائی شیخ بدین پہاڑی علاقے میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع سوات کے عام علاقے چارباغ میں بھی کارروائی کی، انٹیلی جنس کی اطلاعات پر ایک ہائی پروفائل دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر آپریشن کیا گیا،سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دہشت گرد مارا گیا،مارے گئے دہشتگرد سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمدہوا، ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سپیکر کا فیصلہ غیر آئینی تھا،چیف جسٹس پاکستان