سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کو انگریزی سکھانے کاپلان تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی بہتری کا پلان تیار کرلیاگیا۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی بہتری کے لئے تیارکئے گئے پلان کے تحت سرکاری اساتذہ اور طلبا کو انگریزی زبان سکھائی جائے گی ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے منصوبے کے لیے 12 ارب روپے کا تخمینہ پیش کر دیا ہے، پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید نصاب اور عملی زبان دانی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا : سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف
اساتذہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انگلش لینگویج پروفیشنسی ٹریننگ دی جائے گی،سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ اور جدید تدریسی مواد کی فراہمی بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔