ہیلتھ کارڈ پر علاج سے متعلق اہم خبر  آ گئی

Nov 23, 2022 | 18:09:PM
 ہیلتھ کارڈ,علاج , اہم خبر, ہسپتال, محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ
کیپشن:  ہیلتھ کارڈ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر علاج کا شیئر طے نہ ہوسکا،سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے ہیلتھ کارڈ پر شیئر کا تعین کرنے میں ناکام،شیئر کا تعین کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی سے مدد لی جائے گی۔

سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر علاج کا شیئر طے نہ ہوسکا،سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کا ہیلتھ کارڈ پر شیئر کا تعین کرنے میں ناکام ،شیئر کا تعین کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی سے مدد لی جائے گی، تھرڈ پارٹی کے طور پر پرائیویٹ کمپنی کی رپورٹ پر شیئر کا تعین ہوگا،شیئر طے نہ ہونے سے سرکاری ہسپتال تاحال ہیلتھ کارڈ پر علاج سے گریزاں ہیں،شیئر نہ ملنے پر ڈاکٹرز اور عملے کی سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر علاج میں عدم دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سرکاری ڈاکٹرز و عملے کا شیئر طے کرنے میں 2 سال سے ناکام رہے،ہیلتھ کیئر کمیشن کی ناکامی کے باعث تھرڈ پارٹی فرم کی خدمات کا فیصلہ کیا گیا ،تھرڈ پارٹی فرم کی سفارشات کی روشنی میں ہیلتھ کارڈ پر سرکاری ڈاکٹرز و عملے کا شیئر طے ہوگا۔