نہم جماعت کے امتحانی عملے کیلئے سروس کارڈ پہننا لازمی قرار، مراسلہ جاری

Apr 04, 2024 | 10:29:AM
نہم جماعت کے امتحانی عملے کیلئے سروس کارڈ پہننا لازمی قرار، مراسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے نہم جماعت کے امتحانی عملے کیلئے سروس کارڈ پہننا لازمی قراردے دیا، نہ پہننے پر کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نہم جماعت کے امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے امتحانی عملے کو سروس کارڈ لازمی پہننے کی ہدایات جاری کردیں، جس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

جاری مراسلے کے مطابق  سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، سپروائزر ،نگران اور ریزڈنٹ انسپکٹر سروس کارڈ لازمی پہنیں گے،دوران انسپکشن عملے کی جانب سے سروس کارڈ نہ پہننے پر کارروائی ہوگی۔

ضلع لاہور میں855 امتحانی سنٹرز کو  بھی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا،بورڈ حکام کے مطابق سروس کارڈ نہ پہننے کے باعث تعینات عملے کی شناخت میں مسائل کا سامنا پیش آرہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 220 کلو مردہ گائے کا گوشت برآمد