گھی اورتیل کی قیمتوں نمایاں کمی ریکارڈ

Mar 23, 2024 | 12:16:PM
 گھی اورتیل کی قیمتوں نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹرتیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈکی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.63 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13.94 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ایک لیٹرسرسوں کی تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹرڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈکی گئی جوجنوری کے مقابلہ میں 1.02 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.98 فیصد کم ہے، جنوری میں 5 لیٹر ڈالڈاکوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  عید الفطر کی کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟، تفصیلات سامنے آگئیں

رپورٹ کے مطابق فروری میں ڈھائی کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈکی گئی جوجنوری کے مقابلہ میں 0.45فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.59 فیصدکم ہے۔

 جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 1397.19 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔