تحریک انصاف کی رہنما بشریٰ پیرزادہ نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی

Jun 23, 2023 | 21:10:PM
تحریک انصاف کی رہنما بشریٰ پیرزادہ نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خواتین ونگ کی گلگت میں نائب صدر بشریٰ پیرزادہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے اہم قیادت سمیت درجنوں رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور متعدد نے پہلے سے منحرک رہنما جہانگیر ترین کی نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کرلی ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور آج گلگت سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی خواتین ونگ کی نائب صدربشریٰ پیرزادہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

بشری پیرذادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کے خلاف ہونے والی شرپسندی ناقابل برداشت ہیں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، افواجِ پاکستان کے خلاف ایسی حرکتیں دشمن کے عزائم کی تکمیل کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جمشید چیمہ کی گرفتاری پراہلیہ مسرت چیمہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بشری پیرزادہ نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کے خلاف گلگت میں نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔