ودیا بالن کی نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کا ٹریلر جاری

Jun 23, 2023 | 09:18:AM
بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کی نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کی نئی کرائم تھرلر فلم ’نیت‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ 

نئی کرائم تھرلر فلم میں اداکار مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور وہ ایک جاسوس کے کردار میں قتل کی تفتیش کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک ارب پتی شخص (رام کپور) کے قتل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک پارٹی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

اس موقع پر ودیا بالن میرا راؤ کے نام سے کہانی میں داخل ہوتی ہیں اور وہ پراسرار قتل کا معمہ حل کرنے کیلئے اپنی تفتیش کا آغاز کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عثمان مختار کی "عمرو عیار" کے ساتھ سلور سکرین پر واپسی

فلم میں ودیا بالن کے ساتھ راہل بوسے، پراجکتا کولی، شبانہ گوسوامی، امریتا پوری، نیرج کابی، دیپانتا شرما، اشیکا مہرا، نکی ویلیا اور دیگر شامل ہیں۔

انو مینون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’نیت‘ کو 7 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔