پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کی لت بڑھنے کا انکشاف

Jul 23, 2023 | 12:45:PM
پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کی لت بڑھنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح میں ناقابل یقین اضافےکا انکشاف، حکام کے پسینے چھوٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام کی جانب سے اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک سروے کے مطابق 72 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں،اس حوالے سے طبی ماہرین میں شدید تشویش پائی گئی ہے،ان کا کہنا ہےکہ خواتین میں سگریٹ نوشی کے استعمال سے بے چینی اور ڈپریشن میں اضافہ ہوتا ہے، فالج کا خطرہ دگنا ہوتا ہے، تولیدی صحت شدید متاثر ہوتی ہے جب کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے اموات اور پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کا خطرہ 20 گنا بڑھ جاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی ہے اور کولہے کے فریکچر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔