جنوبی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔۔اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Jan 23, 2022 | 11:55:AM
جنوبی وزیرستان, سکیورٹی فورسز,  آپریشن,بڑی تعداد , اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کیپشن:  آپریشن کے دوران برآمد کیا جانےوالا اسلحہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزنے  آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا،کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیاہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا، برآمدہونے والے  اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کیلئے بارودی مواد بھی ذخیرہ کر رکھا تھا جس کے ساتھ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا دیگر سامان بھی پکڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے تباہی کا خدشہ۔۔کونسے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگ گیا؟