انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات من گھڑت قرار دے دیے

Feb 23, 2024 | 19:19:PM
انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات من گھڑت قرار دے دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کے معاملے پر ذرائع نے بتایا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش کردی، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے کمیشن کو پیش کردی۔

انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں، انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کیخلاف قانونی کارروائی کی سفارش کردی، انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ لیاقت چٹھہ کیخلاف توہین الیکشن کمیشن یا کریمنل کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی سمیت 3 سینیٹرز کو اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیاقت چٹھہ نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا، لیاقت چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان لگایا گیا ہے، 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے۔