بیمار پڑے عوام کیلئے علاج کروانا بھی مشکل ہوگیا

Feb 23, 2023 | 12:58:PM
ادویات
کیپشن: ادویات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف) شہر قائد مہنگائی کی لپیٹ میں،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات بھی مہنگی ،عام آدمی کے لئے علاج کروانا بھی مشکل ہوگیا ۔

دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی کے لئے علاج کروانا بھی مشکل ہوگیا،،پیراسٹامول 16 روپےسے  اضافے کے بعد 50 روپے کا ہوگیا ہے۔ پیناڈول سیرپ 92 روپے کا تھا اضافے کے بعد 117 روپے ہوگیا۔ پیناڈول کا پتا 16 روپےسے 50 روپے کا ہوگیا۔

ضرور پڑھیں : ملک میں مہنگائی کی نئی لہر ،عوام کی قوتِ خرید جواب دے گئی
بچوں کے پیٹ درد کے کولک ڈراپ 60 روپے کے تھے اب 180 روپے کے ہوگئے،دوائوں کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے،سٹی اسکین کا انجیکشن 6000 کا تھا اب 9000 میں فروخت ہورہا ہے،کالپول 60 روپے کی تھی ،83 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

 جب کہ خریداروں کا کہنا ہے کہ دوائیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں غریب آدمی کہاں جائیں ٹی بی کے مرض کی دوا بینزی بائیوٹک 50 روپے کی مل جاتی تھی اب آئیں ہیں تو ،250 کی ہوگئی ہے۔