ملک میں مہنگائی کی نئی لہر ،عوام کی قوتِ خرید جواب دے گئی

Feb 23, 2023 | 11:51:AM
ملک میں مہنگائی کی نئی لہر ،عوام کی قوتِ خرید جواب دے گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ) شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا ٹھاٹھیں مارتا سونامی عوام کی کمر توڑنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق چینی ،کولڈ ڈرنکس،بسکٹس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ۔چائے کی پتی کے کنٹینرز پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں جس کے بعد شہر کی کریانہ شاپس پر چائے کی پتی کی قلت نے سر اٹھالیا ہے۔چائے کی پتی کی قیمتیں بھی 1350 سے 1900 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گیئں ۔

ضرور پڑھیں: روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کی نئی قیمت کیا؟
چینی کا 50 کلوگرام کا تھیلا 500 روپے سےبڑھ کر 4900 تک  پہنچ گیا ۔کریانہ فروشوں کو ہول سیل میں چینی 98 روپے فی کلوگرام ملنے لگی ۔ملٹی نیشنل کمپنی کی ڈیڑھ لٹر   کولڈ ڈرنک 10 روپے بڑھکر 160 روپےہوگئی ۔40 روپے والے بسکٹس کے پیکٹس یکم مارچ سے 50 روپے میں ملیں گے۔