عید الفطر کی آمد ۔۔کرایوں میں 30فیصد تک کمی کا اعلان

Apr 23, 2022 | 10:21:AM
عید واپسی ، کرایا کمی
کیپشن: عید پر مسافروں کی گھروں کو واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عیدالفطر کے موقع پر ریلوے کے کرایوں میں تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر تین دن کے لیے ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جائے گی،ریلوے ہیڈکوارٹر کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے لیکن کوشش کریں گے کہ خرابیوں کو دور کریں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کا انجن سٹارٹ کر دیا ہے، اب اس کو پیٹری پر ڈالنا ہے، ریلوے کے ملازمین اور پنشنرز کو وقت پر ادائیگی کی جائے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کی وجہ سے بہت تباہی ہوئی، افسران نے ترقیاتی منصوبوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، جو قابل افسران ہے وہ کام کریں گے، سول ایو یشن میرے لیے چیلنج ہے اس میں بھی بہتری لائی گی، میں ماضی میں ریلوے سیاست پر بات نہیں کرتا تھا اب مجبوری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ٹھیک سے حکومت چلا رہے ہوتے تو کیا ضرورت تھی؟ ہمارے تو نمبر پورے نہیں تھے، عمران خان نے خود کو نکالنے کی سازش کی اور اس کو جادو ٹونے کا تڑکا لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ۔وزیر خزانہ نے خبردار کر دیا