جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا دوسرا روز

Sep 22, 2023 | 22:29:PM
جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا دوسرا روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سامنے آج دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق دھرنے کے پہلے روز کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیر العظیم، لیاقت بلوچ نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا، دھرنے میں امیر پنجاب محمد جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ذکراللہ مجاہد، امیر العظیم، خالد بٹ، عابد عزیز و دیگر سٹیج پر موجود،جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد مال روڈ پر دھرنے میں موجودہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب   کے دوران کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک اور عوام کو یرغمال بنا لیا، عوام کے ٹیکس پر پلنے والے حکومت جانے کے بعد لندن جا کر بیٹھ جاتے ہیں، مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اگلے لائحہ عمل کا اعلان دھرنے کے تیسرے روز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 70 سالوں سے حکومت کی ہے انہوں نے پاکستان کے جغرافیہ کو توڑا ہے انہوں نے ملک کے ساتھ اور کلمے کے ساتھ غداری کی ہے،پاکستان کو انڈیا کے ایٹم بم سے زیادہ خطرہ اسمبلیوں میں موجود آستین کے سانپوں سے ہے جو اچھل اچھل کر اور بدل بدل کر آپ کا خون چوستے ہیں،امریکہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کی زنجیریں ان لوگوں نے آپ کے پاؤں میں ڈالی ہیں جنہوں نے آپ پر حکمرانی کی ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جو پاکستانی حکومت اور قیادت ہاران سے سستا تیل نہیں لے سکتی کہ امریکہ نے پابندی لگائی ہے اور مہنگا تیل لا کر آپ کو دیتے ہیں تو بتاؤ وہ غلام ہیں یا نہیں؟یہاں سیاسی و معاشی دہشتگرد ہیں جنہوں نے تمہاری معیشت اور سیاست کو تباہ کیا، ایوب خان، ضیاء الحق، یحیی اور مشرف نے حکومت کی اور اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والے زرداری، نوازشریف اور عمران نے حکومت کی۔انشاء اللہ آئندہ الیکشن ہم ان لوگوں کیلئے یوم حساب بنائیں گے میرا یقین ہے کہ یہ عدالتیں اور ادارے بے بس ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے 1 ہزار میں 3 لیٹر پیٹرول ہے، 56 روپے فی یونٹ بجلی ہے۔پاکستان میں 30 لاکھ میگاواٹ بجلی سولر، 3 لاکھ میگا واٹ بجلی ونڈ اور 1 لاکھ میگا واٹ بجلی ہائڈرل سے بنا سکتے ہیں۔آپ فیصلہ کریں کہ ملک میں چوروں نے رہنا ہے یا آپ نے رہنا ہے؟ چوروں کے ہوتے ہوئے پاکستان نہیں چل سکتا،آج افغانی، بنگالی ٹکہ اور انڈیا کا روپیہ ہم سے مضبوط کیوں ہے؟ آج پاکستان کا زرمبادلہ اتنا کم کیوں ہے جبکہ بنگلہ دیش اور ایران کا زرمبادلہ ہم سے زیادہ ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ میرے ہم وطنوں آپ کی ترقی کے راستے میں 3 پارٹیاں ہیں جب تک یہ 3 پارٹیاں رہیں گی تب تک آپ ترقی نہیں کرسکتے۔،نے موقع دیا تو ہم ان کے تہہ خانوں کی تلاشی ضرور لیں گے، کیونکہ اپ کے خون پسینے کی کمائی ان کے تہہ خانوں میں ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ  جماعت اسلامی کا مقصد ظلم، بدامنی، لاقانونیت اور جہالت کے خلاف ہے، میں اس ملک میں انقلاب چاہتا ہوں، میں اس نظام کو بدلنا چاہتا ہوں،یہ انتخاب، الیکشن کمیشن کا امتحان ہوگا، میں نگران حکومت کو بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک شفاف الیکشن کیلئے ایک غیرجابدار انتظامیہ ہو،یہ عوام کا مینڈیٹ ہے نگران حکومت کا نہیں، اگر بجلی، پیٹرول، گھی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو پھر اسلام آباد کی مارچ کریں گے،میں دیکھتا ہوں ان سیاستدانوں کا بہت برا ہونے والا ہے، ان کا انجام عبرتناک بنائیں گے، یہ سب اڈیالہ میں ہوں گے۔