ورلڈ کپ: دھرم شالہ میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ آج ختم ہو گا

Oct 22, 2023 | 12:43:PM
ورلڈ کپ: دھرم شالہ میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ آج ختم ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور دوںوں میں سے ایک  ٹیم کا ناقابلِ شکست ہونے کا سلسلہ بھی اختتام پذیر ہوگا۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 21 ویں مقابلے میں آج اس میگا ایونٹ کی ناقابلِ شکست ٹیمیں زور آزما ہوں گیں، میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں پنجہ آزمائیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا کھلاڑی اہم میچ سے باہر

خیال رہے کہ ہمالیہ کے پہاڑی شہر دھرم شالہ میں آج چھٹی کے روز میگا ایونٹ کے پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپرز کی لڑائی دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں، انگلینڈ کے مانچسٹر میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ہندوستان کو نائب کپتان اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس ہوگی، پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف جیتنے والے میچ کے دوران ٹخنہ مڑنے کے باعث انجرڈ ہوئے تھے، اسی وجہ سے وہ ٹیم کے ہمراہ دھرم شالہ کا سفر نہیں کر پائے۔