کراچی :خواجہ سراوں کا گھروں کے میٹر اُتارنے پر ’’کےالیکٹرک ‘‘ کیخلاف احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم اختر )خواجہ سراوں اپنے گھروں کے بجلی کے میٹر اُتارنے کے خلاف کراچی کے علاقے گلشن اقبال سوک سینٹر پر ’’کے الیکٹر ک‘‘ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13Cکے رہائشی خواجہ سراکی رہائش گاہ سے کے الیکٹرک کے اہلکار نان پیمنٹ پر میٹر اتار کر لے گئے ۔
خواجہ سراوں نے موقف اپنایا کہ ’’کے الیکٹرک ‘‘ نے اطلاع دیئے بغیر بجلی کے میٹر اُتارے لیے ہیں اور بجلی بند کر دی ہے ، کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں بجلی کے بغیر گھر میں رہنا مشکل کر دیا ۔
خواجہ سراوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گھروں کے میٹر واپس لگائے جائیں ا ور بجلی فوری بحال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا عیدالاضحٰٰی پر شہریوں کے لیے 4 چھٹیوں کا اعلان