سینیٹر اعجاز چودھری کا9مئی کے ایک مقدمہ میں رہائی کا پروانہ جاری

May 22, 2025 | 19:15:PM
سینیٹر اعجاز چودھری کا9مئی کے ایک مقدمہ میں رہائی کا پروانہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نو مئی جلاو گھیراؤ کے ایک مقدمہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کا نو مئی کے ایک مقدمہ میں رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر غلی گل نے روبکار جاری کر دی، تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 103/23 مین رہائی کی روبکار جاری ہوئی۔

اعجاز چوہدری کی سپریم کورٹ آف پاکستان  نے ضمانت منظور کی ، سپریم کورٹ نے  انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ 

ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر روبکار جاری ہوئی ہے ، مقدمہ میں جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے،مقدمات میں بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔