پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی :پرویز الٰہی

May 22, 2022 | 14:06:PM
پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی کس کے کہنے پر ہوئی؟ پرویز الٰہی نے بتا دیا
کیپشن: پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے جب کہ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ساری کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی۔ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف پولیس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کرنے، محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہورہی ہے کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ حمزہ شہباز کے پاس پورے نمبرز موجود نہیں

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، شریفوں کا چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے،پرویز الٰہی نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی آج ایوان میں ضرور پہنچیں، انہیں ایوان میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہوگا، دیکھتے ہیں ہمیں ایوان میں داخل ہونے سے کون روکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںعون چودھری کے الزامات۔ عثمان بزدار بھی بول پڑے

دوسری جانب ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے، اسمبلی کے ایوان کا تقدس پامال کرنے کے بعد حکومت کے نئے ہتھکنڈے سامنے آرہے ہیں،سازشی عناصر  کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔