امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دےدی

Jul 22, 2026 | 18:49:PM
امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دےدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے کسی جہاز کو نشانہ بنایا تو پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے۔

اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ کرے گا تو امریکا جواب میں ایران کے پلوں اوربجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملہ چاہے میزائل، راکٹ ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے ہو، امریکا ہر ایسے حملے کے بدلے ایران کے ایک پل یا پاور پلانٹ کو تباہ کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛  71 سالہ خاتون کی بہادری، دریا میں ڈوبنے والے جوان شخص کی زندگی بچالی