بارش نے تباہی مچا دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Jul 22, 2023 | 19:53:PM
بارش نے تباہی مچا دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب بھر میں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، گوجرانوالا، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ سیلابی پانی سے پانچ گھروں کی چھتیں گرگئیں۔ 

پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ ندی نالوں کے قریب نقل و حمل سے گریز کریں، بچوں کو دریا اور نہروں میں نہانے سے روکنا باہمی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں تیز بارش ،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کیلئے احتیاط کی اپیل کی گئی ہے۔ ایسے حالات میں بچوں کو نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے بھی دور رکھیں، بجلی کے کھمبے اور تاروں کو چھونے سے اجتناب کریں۔

اس حوالے سے ڈی جی عمران قریشی نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ چوبیس گھنٹے فیلڈ میں موجود ہیں، کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔