لاہور میں تیز بارش ،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

Jul 22, 2023 | 10:47:AM
لاہور میں تیز بارش ،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک بھر میں مون سون کا طاقتور سپیل جاری ہے ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ترین بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے شروع ہونے والے مون سون سپیل نے ہر طرف پانی ہی پانی کر دیا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیز اور موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں بھی ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیروز گار افراد ہو جائیں تیار، ملٹی نیشنل کمپنی نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن ،فیروزپور روڈ ،کوٹ لکھپت میں ابر کرم برس پڑا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کاہنہ ، نشتر ٹاون ، یوحنا آباد ، چونگی امر سدھو، کینٹ ،ڈیفنس ،  والٹن ، مین بلیو وارڈ، زمان پارک ، شادمان ، باغبانپورہ، داتا دربار، گارڈن ٹاون، جوہر ٹاون و دیگر علاقوں میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

اب تک انار کلی میں 115، جوہر ٹاؤن  میں 99،ڈی ایچ اےمیں 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ، آج سے بدھ تک مزید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔

لاہور کی بیشتر شاہراہوں پر بارشی پانی موجود،شاہدرہ، ٹمبر مارکیٹ، لاری اڈا، سبزی منڈی، شاہدرہ فرخ آبادمیں بارش کا پانی جمع ، جین مندر چوک، چوبرجی، ٹولنٹن مارکیٹ، جیل روڈ، مزنگ چوک بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ،نیپئر چوک، قرطبہ چوک، اچھرہ، والٹن روڈ، لارنس روڈپر بھی بارش کے پانی نے شہریوں کا راستہ روک لیا، مال روڈ کلب چوک جانب آواری چوک دونوں اطراف پانی موجود، گڑھی شاہو، باغبانپورہ، جی ٹی روڈ پر بھی پانی جمع، والٹن روڈ، ڈیوس جانب پیلس، قادری چوک، علامہ اقبال روڈ، عابد مجید روڈ پر بھی بارش نے رنگ جما رکھا ہے ، متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔
سی ٹی او لاہور نے ہدایت  کی ہے کہ تمام فوک لفٹرز، بریک ڈاؤن نشیبی شاہراہوں پر موجود ہیں، شہری بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور محفوظ ڈرائیونگ  کریں ، مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔