اسلام آباد:سکیورٹی خدشات،امتحانات ملتوی،متعدد یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کیلئےبند

Jan 22, 2024 | 12:36:PM
اسلام آباد:سکیورٹی خدشات،امتحانات ملتوی،متعدد یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کیلئےبند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی 3 جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئیں،سیکٹر ای-8 میں موجود بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے آج ہونے والے تمام امتحانات سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تین یونیورسٹیز کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیاہے،سکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیا گیا،بند کی گئی یونیورسٹیز میں ائیر،این ڈی یو، بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں،یونیورسٹیوں کی بندش سے طلبہ کے فائنل امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں،اسلام آباد میں ان یونیورسٹیز کے علاقے میں متعدد تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں،یونیورسٹی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز کی غیر معینہ مدت تک بندش سے متعلق طلبا کو رات گئے مطلع کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمن بحریہ یونیورسٹی کی طرف سے پیغام میں لکھا گیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 22 جنوری کو ای-8 کیمپس میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی کیمپس کے سکیورٹی افسروں اور ضروری ایڈمن اسٹاف کے علاوہ تمام اسٹاف اور اساتذہ ورک فرام ہام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’تعلیمی ادارے 8 دن کیلئے بند رہیں گے‘‘

 اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سکیورٹی پہلے ہی سخت ہے, اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں رات گئے سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔