محسن رضا نقوی نگران وزیراعلیٰ مقرر ، سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک کے عہدے سے مستعفی

Jan 22, 2023 | 22:41:PM
محسن رضا نقوی نگران وزیراعلیٰ مقرر ، سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک کے عہدے سے مستعفی
کیپشن: سید محسن رضا نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سید محسن رضا نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر ہونے پر سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سید محسن رضا نقوی کے نام کی منظوری دیدی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب کچھ دیر میں گورنر ہاﺅس میں ہونے کا امکان ہے، گورنر ہاﺅس میں حلف برداری تقریب کیلئے تیاریاں ہیں، سید محسن رضا نقوی نگران وزیراعلیٰ مقرر ہونے پر سی ای او سٹی نیوز نیٹ ورک کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کون ہیں ؟