نواز شریف نے تکلیفیں بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی:جاوید لطیف

Jan 22, 2023 | 18:25:PM
نواز شریف نے تکلیفیں بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی:جاوید لطیف
کیپشن: جاوید لطیف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، اب نواز شریف مزید قربانیاں نہیں دے گا،نواز شریف نے ذات کی تکلیفیں بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا  کہ نواز شریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، کیا نوازشریف بار بار قربانی دیتا رہے گا؟، نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں لیکن نواز شریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہم کہتے تھے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کر لیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا اور کیا دیکھنا ہے۔

 5 افراد نے معاشی و سیاسی ہر لحاظ سے ریاست کو نقصان پہنچایا،یہ کافی نہیں ہوگا نوازشریف کو بے گناہ قرار دے کر پاکستان لایا جائے،سزا دینے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر نوازشریف کو واپس لانا ہوگا،معافی مانگ کر نوازشریف کو پاکستان لانا پڑے گا۔