تعمیراتی شعبہ کیلئے ایمنسٹی سکیم، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری 

Jan 22, 2021 | 14:46:PM
تعمیراتی شعبہ کیلئے ایمنسٹی سکیم، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کنسٹرکشن شعبے کے لیے ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ یہ آرڈیننس انکم ٹیکس ترمیمی آردیننس 2021 کہلائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنسٹرکشن کے شعبے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس 19 جنوری کو جاری کیا تھا۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، فکسڈ ٹیکس رجیم 31 دسمبر 2021 تک برقرار رہے گی۔ حکومت سرمایہ کاروں کو 30 جون 2021 تک چھوٹ دے گی جبکہ پراپرٹی خریدنے والوں سے 30 جون 2021 تک ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔ آرڈیننس کے مطابق 30 ستمبر 2023 تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔