سندھ، پنجاب اسمبلی، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے

Feb 22, 2024 | 19:54:PM
سندھ، پنجاب اسمبلی، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ  اور پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر 27 اور غیرمسلموں کیلئے مختص نشستوں پر 8 نوٹیفکیشن جاری کیے۔

سندھ اسمبلی میں خواتین کی 20 نشستوں پر پیپلز پارٹی کی اراکین منتخب ہوئی ہیں جن میں سیما خرم تنزیلہ، ام حبیبہ، ریحانہ لغاری، بی بی یاسمین، نزہت پٹھان، ماروی فصیح، سعدیہ جاوید، فرزانہ حنیف، سجیلا لغاری، حنا دستگیر، رخسانہ شاہ، ہیر سوہو، ندا کھوڑو، صائمہ آغا، روما مشتاق، عروبہ راشد، خیرالنساء مغل، ملیحہ منظور، شازیہ کریم اور شاہینہ شیر علی شامل ہیں۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم کی 6 اراکین منتخب ہوئیں جن میں سفینہ شاہ، سکندر خاتون، کرن مسعود، فرح سہیل، قرۃ العین اور بلقیس مختیار شامل ہیں جبکہ جی ڈی اے کی فوزیہ کوثر بھی سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین میں شامل ہیں۔

اسی طرح اقلیتی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 6 امیدوار منتخب ہوئے جن میں ہمیر سنگھ، مکیش کمار چاولہ، گیانو مل، شام سندر، کھٹو مل اور انتھونی نوید شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے مہیش کمار اور انیل کمار بھی سندھ اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونیوالے امیدواروں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی 32 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو تین، مسلم لیگ (ق) کو دو اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک نشست دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 5 اقلیتی نشستوں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 66 میں سے 42 مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں، باقی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔