جنوبی وزیرستان: فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید اور 4 دہشتگرد ہلاک

Aug 22, 2023 | 14:46:PM
جنوبی وزیرستان: فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید اور 4 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشتگرد جہنم واصل، 2 زخمی ہو گئے ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور  دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں 6سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائض ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس کا آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزائم کو مزید پختہ کردیتی ہیں۔