لاہور میں چوری کی انوکھی واردات

Aug 22, 2022 | 11:47:AM
فائل فوٹو
کیپشن: لاہور میں چور آگ بجھانے والی گاڑی ہی چوری کر کے لے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) لاہور میں چوری کی ایک الگ واردات ہوئی جس میں چور کوئی عام گاڑی نہیں بلکہ چور فائر بریگیڈ کے دفتر سے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لے گیا ۔ پنجاب کے دارالحکومت میں چوروں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں، رِنگ روڈ پولیس کی گاڑی وائرلیس سیٹ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات سمیت چرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رِنگ روڈ پولیس کے جونیئر پیٹرولنگ افسر احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ سرکاری گاڑی میں سپیئر پارٹس لینے ایل ڈی اے روڈ گیا،گاڑی لاک کی لیکن جب 15، 20 منٹ بعد واپس آیا تو گاڑی نہیں تھی،سرکاری گاڑی میں وائرلیس سیٹ ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات بھی نصب ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ناکا بندی کے باوجود گاڑی کا کچھ سراغ نہ مل سکا۔

اس کے علاوہ کوئنز روڈ مزنگ میں فائر بریگیڈ کے دفتر سے چور صبح 5 بجے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لےگیا۔پولیس نے ہیڈ فائر مین ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر کے مطابق چور 15منٹ تک فائر ٹینڈر لے کر گھومتا رہا،وہ فائرٹینڈر کو مزنگ اڈا،صفاں والا چوک،بیگم روڈ اور وارث روڈ پر گھماتا رہا، پھر فیروز پور روڈ کے راستے والٹن روڈ کی جانب نکل گیا۔