زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بنک رپورٹ

Sep 21, 2023 | 19:56:PM
زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ، اسٹیٹ بنک رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔