انگلش ٹیم کا دورہ سکیوریٹی کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا۔برطانوی ہائی کمشنر۔۔پھر وجہ کیا۔؟

Sep 21, 2021 | 21:13:PM
دورہ ۔پاکستان۔سکیوریٹی۔منسوخ
کیپشن: برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلینڈٹیم کادورہ پاکستان منسوخ ہونے پرافسوس ہوا یقین دلاتاہوں آئندہ سال برطانوی ٹیم دورہ پاکستان کرےگی۔ ٹیم کے دورے کےلئے کام کرتے رہیں گے ۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دورے کی منسوخی پر رمیزراجہ کے غصے اورمایوسی کو سمجھتا ہوں ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی کے لئے بھرپور کام کیا۔ امید ہے پاکستان میں کرکٹ کے میدان جلد آباد ہونگے اور آخر میں جیت کرکٹ کی ہی ہو گی۔

انہوں نے کہاہائی کمیشن نے دورے کی حمایت کی اور سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کا مشورہ نہیں دیا، دورہ سکیورٹی وجوہات کی بناپرمنسوخ بھی نہیں ہوا لیکن ای سی بی نے واضح طورپرکہاکہ کھلاڑیوں کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا۔یہ انگلش کرکٹ بورڈ کافیصلہ تھا جواپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔کھلاڑیوں کی فلاح کی خاطر کرکٹ بورڈ کو یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ برطانیہ کی سکیورٹی کی بنیاد پر پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں۔کتا کڑاہی اور کتا بریانی کھا کر ٹپ دینے والے ہوشیار۔۔14 ذبح۔۔ 100 زندہ برآمد