رائزنگ سٹارز کپ ، پاکستان ،سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

Nov 21, 2025 | 21:10:PM
رائزنگ سٹارز کپ ، پاکستان ،سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرانے کے بعد فائنل میں جگہ بنالی ۔

 پاکستانی شاہینوں نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو فتح کے لیے154 رنز کا ہدف دیا تھا، مطلوبہ ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔میلان 32 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

اوپننگ بلے بازوں لاسنتھ نے 27 اور ویشان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے سعاد مسعود اور صفیان مقیم نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، عبید شاہ ، شاہد عزیز ، احمد دانیال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

 پاکستانی شاہینوں نے پہلے کھیلتے ہوئے153 رنز بنائے تھے ، قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد نعیم نے 15 گیندوں 16 رنز، معاز صداقت نے 11 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

 یاسر خان نے 7 گیندوں پر 6، محمد فائق نے 3 گیندوں پر 7 سکور کیے، عرفان خان نے 7 گیندوں پر 6 سکور کیے، سعاد مسعود نے 25 گیندوں پر 22 رنز بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے۔

شاہد عزیز نے 5 گیندوں پر 7 سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا,احمد دانیال نے 8 گیندوں پر 22 سکور کیے جس میں 3 چھکے شامل تھے، غازی غوری 36 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پرتھ ٹیسٹ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 19 کھلاڑی پہلے ہی دن آؤٹ