جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات

May 21, 2023 | 17:11:PM
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔  جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور  پرگفتگو کی گئی۔

 ضرور پڑھیں :عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے:وزیراعظم
 ذرائع کے مطابق  ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز  اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔