وزیراعظم کی بلاول بھٹو، مریم، مراد علی شاہ، گورنرز اور سیاستدانوں کو فون کالز، عید پر نیک جذبات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کو بھی عید کی مبارکباد دینے اور خیر سگالی جذبات کا اظہار کرنے کے لئے ڈھیروں فون کالز کیں۔
پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ آض عید الفطر کے روز وزیر اعظم نے کافی وقت ٹیلی فون پر غیر ملکی رہنماؤن اور پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور اپنے احباب کے ساتھ بات کرنے مین گزارا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فون کالز کر کے پاکستان کے سربرآوردہ سیاستدانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔
پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کال کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ بلاول بھتو نے بھی وزیر اعظم کو عید کی مبارک دی اور ان کی اچھی صحت کے لئے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دوست، لاہور سے مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما اور قومی اسمبلی کے سپیکر ایازصادق کو بھی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم،سندھ، کے گورنر نہال ہاشمی، خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان کے گورنر مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما جعفر خان مندوخیل سے بھی فون پر بات کی اور انہیں عید کی مبارباد دینے کے ساتھ ان کے لئے خیر سگالی جذبات کا اظہار بھی کیا۔
پرائم منسٹر شہباز شریف نے انہوں نے اپنی بھتیجی، پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز شریف کو بھی خود فون کیا اور ان کو عید کی مبارک باد دی۔ مریم نے اپنے چچا اور ملک کے پرائم منسٹر کا اس کرٹسی پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے اچھی صحت کی دعائیں کیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں، صدرمسعود پیزشکیان کا بیان
پرائم منسٹر نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی خود ٹیلی فون کیا اور مراد علی شاہ کو عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف (ایڈمرل) نوید اشرف کو بھی الگ الگ فون کالز کیں اور انہیں عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کو بھی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ انہوں نے ایمل ولی خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایسی ہی نیک خواہشات کا اظہار ایمل ولی خان نے بھی کیا۔
ایم کیو ایم کے چئیرمین خالد مقبول صدیقی، جمعیت عملااسلام کے مولانا فضل الرحمان، خالد مگسی، علیم خان، اور چوہدری سالک حسین س کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے فون کالز کین اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔
ی ہبھی پڑھیئے: امریکہ ایران میں فوج بھیجنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کا انکشاف