ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Jan 21, 2024 | 10:38:AM
 ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند اور سموگ رہنے کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان، عدیہ ناز،) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند اور سموگ رہنے کا امکان ہے۔ 

شہر لاہور میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار، شہر کا موجود درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 9 ڈگری سینٹی گریڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 5ویں نمبر پر آگیا ہے۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 178 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس قونصلیٹ 277، فیز8 ڈی ایچ اے 242 ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ268 ، ایچیسن کالج میں 186 ریکارڈ شاہراہ قائداعظم 191 جبکہ فدا حسین ہاؤس کا ائیر کوالٹی انڈکس 180 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں اتوار کو مطلع جزوی آبر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اگلے چند روز تک شہر پر غالب رہیں گی۔ شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی جزوی طورپر چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کی شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے کی سخت مذمت

موٹروے M 1, پشاور سے اسلام آباد تک، موٹروے M -2, اسلام آباد سے بلکسر تک، ہزارہ موٹروے برہان سے جاری کس تک جبکہ  موٹروے M -14, حکلہ سے یارک تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔