ایران کی شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے کی سخت مذمت

Jan 21, 2024 | 10:17:AM
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کا کہنا تھا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے 4 عہدیدار شہید ہوئے اسرائیل کا حملہ خطے میں عدم استحکام کی کوشش ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کا کہنا تھا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے 4 عہدیدار شہید ہوئے اسرائیل کا حملہ خطے میں عدم استحکام کی کوشش ہے.

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ   شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے 4 عہدیدار شہید ہوئے۔

ایران اسرائیل کی منظم دہشتگردی کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ عالمی ممالک اور تنظیموں سے اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ  کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے دفتر پر پولیس کا حملہ،امیدواروں کو الیکشن مہم سے کیسے روکا جارہا ہے؟حقیقت سامنے آگئی