ایران کو دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل  کرناچاہتے ہیں:امریکا

Jan 21, 2021 | 12:07:PM
 ایران کو دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل  کرناچاہتے ہیں:امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ سے جوہری معاہدے میں شامل ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے سفارت کاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر خدشات دور کرنے کے لئے کہا ہے۔ صدر جوبائیڈن کی پہلی ترجیح دنیا بھر میں اتحادیوں سے تعلقات کی بحالی ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی کہہ چکے ہیں کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بال اب امریکا کے کورٹ میں ہے۔ اگر امریکا نے معاہدے کی پاسداری کی تو ایران بھی معاہدے پر عمل کرے گا۔