بلوچستان سے آئے مطاہرین پُرامن رہے، چند افراد نے چہرے ڈھانپ کے حالات خراب کیے، فواد حسن فواد

Dec 21, 2023 | 19:03:PM
بلوچستان سے آئے مطاہرین پُرامن رہے، چند افراد نے چہرے ڈھانپ کے حالات خراب کیے، فواد حسن فواد
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وفاقی وزیر فود حسن فواد نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پُرامن رہے، چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے۔

وزیراعظم کمیٹی کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جس میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔

کمیٹی نے بلوچ یکجیتی کمیٹی کی خواتین شرکاء سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کمیٹی نے ان کی شکایات سنی، تمام قانونی اور منصفانہ مسائل و خدشات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا کہ اچھی خبر لیکر آئے ہیں، مظاہرین کو ایچ نائن اور پھر ایف نائن پارک کی تجویز دی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 23 دن سے کچھ خواتین و حضرات پریس کلب کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے، کچھ مقامی افراد نے چہرے ڈھانپ کر صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: ’بلوچ یکجہتی کونسل‘کے احتجاجی مظاہر ے کی حقیقت سامنے آ گئی

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پُرامن رہے، چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے۔ خواتین اور جن کی شناخت ہوگئی ہے ان کو رہا کردیا گیا ہے، صرف وہ لوگ تحویل میں ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی۔ مردوں میں سے 90 فیصد رہا کردیا گیا ہے، دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے عمل سے یہ پروپیگنڈا زائل ہوگیا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں، آئین کے اندر رہتے ہوئے سب کو احتجاج کا حق ہے، بلوچستان میرے دل میں دھڑکتا ہے زیادہ تر نوکری بلوچستان میں کی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ رکنی وزیراعظم کمیٹی میں وفاقی وزراء فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزراء انیق احمد ، جمال شاہ اور چیف کمشنر آئی سی ٹی کیپٹن (ر) انور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔