ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے ، ترجمان پاور ڈویژن

Apr 21, 2026 | 22:51:PM
ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے ، ترجمان پاور ڈویژن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے ۔ڈیموں سے صوبوں کے ڈیمانڈ پر پن بجلی کے اخراج میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000میگاواٹ  بجلی پیدا ہورہی ہے ۔

پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ ملک کے جنوب سے بھی 400میگاواٹ گرڈ میں زیادہ بجلی کی موجودگی سے استحکام کی وجہ سے سنٹر میں لانے میں مدد ملی ہے ۔ 17,18,19اپریل کو رات کے پیک اوقات میں کوئی لوڈمینجمنٹ نہیں کی گئی ۔ 

ترجمان کے مطابق 20اپریل کو ملک کے بیشتر بجلی تقسیم کارکمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹے کے لوڈ مینجمنٹ کی ۔صرف گیپگو اور سیپکو میں رات کے پیک اوقات میں دو گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی ۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ملک میں ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ  کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی ،جیسے ہی ایل این جی دستیابی ممکن ہوگی ان تمام پلانٹس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں چوری اور دیگر نقصانات کی بنیاد پر لوڈمینجمنٹ جاری رہے گی ،چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈمینجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے جس کا پیک لوڈمینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ایل این جی کی دستیابی کے بعد بھی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ مینجمنٹ جاری رہے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: