ریسٹورینٹ سافٹ ویئر سے 20 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری، کریڈٹ کارڈز اور موبائل نمبرز برائے فروخت

انٹرنیٹ پر برائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹا کی قیمت 2 بٹ کوائن مانگی جارہی ہے۔

Sep 20, 2023 | 19:15:PM
ریسٹورینٹ سافٹ ویئر سے 20 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری، آن لائن فروخت کیلئے پیش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) ہیکرز نے پاکستانی شہریوں کا سافٹ وئیر پر استعمال ہونے والا ڈیٹا چوری کرلیا۔

ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ وئیر ہیک کرلیا اور 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کیلئے دستیاب ہے۔

ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا جس میں پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

   ہیکرز نے کہا ہے کہ ہم نے 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے، شہریوں کے کریڈٹ کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی سیمپل میں موجود ہے۔

ہیکرز کے اشتہار میں چھوٹے بڑے درجنوں ریسٹورنٹس کے نام بھی موجود ہیں۔ مخصوص سافٹ وئیر پاکستان میں سیکنڑوں ریسٹورنٹس استعمال کرتے ہیں۔

کس شہری نے کس ریسٹورنٹ میں کتنی بار اور کتنی ادائیگی کی، سارا ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

انٹرنیٹ پر برائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹا کی قیمت 2 بٹ کوائن مانگی جارہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے، پاکستانی روپوں میں دو بٹ کوائن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔