محسن نقوی نے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کا افتتاع کردیا

Sep 20, 2023 | 12:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دور نایاب)  پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ینسچوان میں تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کا افتتاح کردیا۔  تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے تھرڈ ننشیسا فرینڈ شپ سٹیز فورم کا افتتاح کیا ہے۔

یوہائی کے کانفرنس ہال میں آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ محسن نقوی نے تھرڈ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم سے کلیدی خطاب کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے، پاک چین تعلقات خطے میں امن،استحکام کیلئے ضروری ہیں۔ پاکستان اور چائنہ آل ویدر کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گے۔ روشن اور تابناک مستقبل کیلئے پاکستان اور چین کو آگے بڑھنا ہے۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سپیشل اکنامک زونز، تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ فرینڈ شپ فورم میں شرکت اور آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے اعزاز ہے۔ 

مزید پڑھیں:  قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیمونسٹ پارٹی اور ننشیا کے عوام کا فرینڈ شپ فورم میں میزبانی پر مشکور ہوں۔ فورم نے ہمیں مل بیٹھنے اور اجتماعی دانش سے مستفید ہونے کا نادر موقع فراہم کیا اور دونوں ممالک کے شہروں، صوبوں نے آپس میں تعلقات کو مضبوط رکھا۔

پاک چین روابط باہمی اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔  چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے، حالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

خطاب کے اختتام پر اُن کا کہنا تھا کہ سپیشل اکنامک زون کے سلسلے میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کر چکا ہوں۔ ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری، چیئرمین کا شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔