قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم

Sep 20, 2023 | 12:36:PM
قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نیویارک میں مباحثے سے خطاب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی سطح پر معاشی مساوات قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے،قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ترقیاتی اہداف کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق مباحثے سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے، نگران وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اجلاس میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہمیت کے حامل ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، ایرانی صدر کی ’’سب سے پہلے پڑوس‘‘ کی پالیسی پاکستان کی حکمت عملی سے مطابقت رکھتی ہے،نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکسانیت اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مضبوط تعاون شامل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار،ریٹ مزید گر گیا