پا کستان اور بر طانیہ کے درمیان غیر ملکی تا رکین وطن کو واپس لینے کا معاہدہ

Nov 20, 2021 | 16:10:PM
پاکستان،برطانیہ،غیر ملکی تارکین وطن
کیپشن: پاک برطانیہ پر چم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)برطانیہ اور پاکستان کے درمیان غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس لینے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہوم آفس امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن واپس جائیں، سہو لتیں فراہم کریں گے۔برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس لینے کے معاہدے کے تحت ان دونوں میں سے کسی بھی ملک میں موجود غیر قانونی تارکِ وطن کو واپس اپنے ملک جانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے اثاثے بحال کرنے پر امریکا کا جواب آگیا

 برطانوی اور پاکستانی حکام ایک دوسرے کے ساتھ کریمنل ریکارڈ شیئر کر سکیں گے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اس معاہدے پر رواں سال کے آخر تک عمل درآمد ممکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی شہریت کے لیے28 ہزار افغان باشندوں کی درخواستوں میں سے صرف 100 منظور