تھیٹرز کھلیں گے یا نہیں۔۔پنجا ب حکومت نے اعلان کر دیا

May 20, 2021 | 22:29:PM
تھیٹرز کھلیں گے یا نہیں۔۔پنجا ب حکومت نے اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب حکومت نے تھیٹرزکھولنے کی اجازت دینے سے انکا ر کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق سیکرٹری اطلاعات پنجاب تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ایم اے ٹھاکر نے اعلا ن کیا تھا کہ کمشنر لاہور نے  جمعہ سے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی،کل باقاعدہ تھیٹر کھولیں گے۔

تاہم تھیٹر اور سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت نہ مل سکی ۔پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا۔ کورونا وباءکے باعث تمام تھیٹراور سینما گھروں بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔
یا د رہے کہ تھیٹر ایسوسی ایشن نے جمعہ سے تھیٹر کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جا نب سے تھیٹر نہ کھولے گئے تو ہم بھوکے مر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھار ی رقم کے عوض ا میر ترین شخص سے شادی۔۔ الزامات پراداکارہ غنا علی بھی میدان میں آگئیں
یا د رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار987تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ90ہزار391 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار282ہے اور8لاکھ 4 ہزار122افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار640افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار854، خیبرپختونخوا 3 ہزار855، اسلام ا?باد 740، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی