بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا توپاکستان ایک اور جنگ کرےگا،بلاول بھٹو زرداری 

Jun 20, 2025 | 22:18:PM
 بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا توپاکستان ایک اور جنگ کرےگا،بلاول بھٹو زرداری 
کیپشن: بلاول بھٹو وطن واپسی پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا توپاکستان ایک اور جنگ کرےگا،جنگ دوبارہ ہوئی تو پھر6 دریا ہی پاکستان کے ہوں گے۔

پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری امریکا،برطانیہ اور یورپی یونین کے کامیاب دورے کے بعد کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار عوامی استقبال کیا گیا،ائیرپورٹ کے باہر پارٹی کارکنان رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بلاول بھٹو نے وطن واپسی پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کے کہنے پر کشمیر اور عوام کا پاکستان کا پیغام دنیا تک پہنچانے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا بھارت کو بین الاقوامی سطح پربے نقاب کروں گا،بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا،بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا توپاکستان ایک اور جنگ کرےگا،جنگ دوبارہ ہوئی تو پھر6 دریا ہی پاکستان کے ہوں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کوبلاکرجنگ جیتنے پرمبارکباد دی،سب نے تسلیم کیا کشمیر بین الاقوامی ایشو ہے،یہ ہم سب کی جیت ہے،امریکی صدر نے کہا وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے تیارہیں۔

 بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہم نے بھارت کے بیانیے کو بھی ناکام بنایا اور کشمیر کا پیغام دنیا کے سامنے رکھا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کشمیر کا مسئلہ پیچھے چلا گیا تھا  لیکن اب پاکستان نے عالمی سطح پر اسے دوبارہ اجاگر کیا ہے۔

 اپنی تقریر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ایک ایسے دشمن ملک کو  جو خود سے7 گنا بڑا ہے جنگ میں منہ توڑ جواب دیا،ان کا کہنا تھاکہ   بھارت نے سندھ طاس معاہدے اور دریائے سندھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی  جسے پاکستان نے ہر سطح پر اٹھایا۔

بلاول بھٹو نے کہابھارت ہمیں دہشتگرد ظاہر کرنا چاہتا ہے  لیکن ہم امن پسند ہیں، ہم نے ثابت کیا کہ ہم دہشتگرد نہیں  بلکہ دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے انتخابات میں ہم ان تمام پارٹیوں کو عبرتناک شکست دیں گے، ہمارا نعرہ ہے، کھپے کھپے پاکستان کھپے! 

 انہوں نے کہا کہ کشمیر سے کراچی تک پانی اسی دریائے سندھ سے آتا ہے  اور ہم اپنے وسائل کا بھرپور دفاع کریں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی تین نسلوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے جوہری پروگرام دیا اور ہماری افواج نے دشمن کو ناکام بنایاجبکہ سینیئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہذوالفقار بھٹو کا نواسہ، پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر کے واپس آیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے ہتھیاروں کے پروگرام کو کم کرنے کیلئے پابندیوں کا اعلان