ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیہ کا 'فلرٹ' وائرل ہوگیا

Jun 20, 2023 | 15:35:PM
ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیہ کا 'فلرٹ' ہوا وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں ایک اشتہار میں ویرات کوہلی تمنا بھاٹیہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات اپنا موبائل فون گرا کر تمنا کو پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر میز پر بیٹھی تمنا سے کہتے ہیں کہ وہ انہیں مس کال دیں تاکہ وہ اپنا فون تلاش کر سکیں۔

اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں 'لسٹ اسٹوریز 2' میں اپنے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کا اعتراف کیا ہے۔

تاہم اب یہ ٹی وی کمرشل تمنا بھاٹیہ اور ویرات کوہلی نے ایک موبائل فون برانڈ کیلئے شوٹ کیا ہے جو ان دنوں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

وائرل ویڈیو پر آن لائن صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے ہیں۔ جیسے ایک صارف نے انوشکا شرما کو مخاطب کرکے کہا کہ 'انوشکا بھابھی، ویرات بھائی کو سنبھل لو'۔

ایک اور صارف نے کہا 'ویراٹ سر میں نے آپ کا آئیڈیا استمال کیا تھا لیکن لڑکی مجھے جھاپڑ مار کر چلی گئی'۔

تمنا بھاٹیہ جو گزشتہ 18 سالوں سے فلم انڈسٹری میں ہیں، نے حال ہی میں کھلے عام اعتراف کیا کہ وہ کسی سے ڈیٹنگ کررہی ہیں۔