اے آر رحمان نے آسکر ایوارڈز کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

Jan 20, 2023 | 21:15:PM
اے آر رحمان نے آسکر ایوارڈز کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ مسلمان موسیقار اے آر رحمان نے آسکر ایوارڈز 2023ء کے لیے ووٹ کاسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دو بار آسکر ایوارڈز جیتنے والے بھارتی موسیقار اور کمپوزر اے آر رحمان نے 2023 آسکر اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد امیدواروں  میں سے اپنے پسندیدہ  امیدوار کو ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by ARR (@arrahman)

 اے آر رحمان نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسکر ایوارڈز کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اکیڈمی کی طرف سے موصول ہونے والی ای میل کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے, آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وکٹری کے سائن والے ایموجی کا استعمال بھی کیا ہے، اے آر رحمان کی جانب سے پوسٹ کیے جانے پر مداح ان کی خوب تعریفیں کرتے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔