منی بجٹ: عوام پر ایک اور مہنگائی بم

Aug 20, 2022 | 11:00:AM
منی بجٹ: عوام پر ایک اور مہنگائی بم
کیپشن: منی بجٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر لی ہیں اور دو روز تک آرڈیننس آنے کا امکان ہے، جس مین روزمرہ کی ضرورت کی اشیا کے مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

دو روز تک منی بجٹ انے کا امکان ہے جس میں بجلی‘ پٹرول کے علاوہ بڑی گاڑیوں کی درآمد پر پانچ سو فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی اور مہنگے موبائلز کی درآمد پر سوفیصد ڈیوٹی عائد ہونے ،لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم اور تاجروں پر فکس سیلز ٹیکس واپس لینے کا امکان ہے۔

 سگریٹ پر 36 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے، فارماسیوٹیکلز خام مال کی درآمد اور مقامی سپلائی پر عائد ایک فیصد سیلز ٹیکس ختم اور مشروبات پر ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔جولائی سے 30ستمبر کے دوران بجلی کے بلوں کےذریعے3ماہ تک5فیصد سیلز ٹیکس اور ساڑھے 7فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ یکم اکتوبر سے 50یونٹ تک کے بجلی کے بلوں پر اسی شرح سے ٹیکس نافذ رہیں گے جبکہ 50یونٹ سے زائد کے بجلی بلوں پر بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 80ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ریونیو کے حصول کیلئے آرڈیننس کےذریعے منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔